اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی، نادیہ حسین ایف آئی اے طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقلی کے معاملے پر طلب کرلیا اور تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس ان کی جانب سے گھر پر وصول کیا گیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کیخلاف بینک فراڈکی انکوائری جاری ہے، انکوائری کے دوران کئی ٹرانزیکشنز مانیٹر کی گئی، اداکارہ کے سلون میں2 کروڑ 64 لاکھ 41 ہزار رقم منتقل ہوئی، رقم عاطف خان کے اکاؤنٹس سےمنتقل کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بیوٹی سلون لکی ون دوسرا کلفٹن میں واقعہ ہے، تمام رقوم 2019 سے 2022 تک منتقل کی گئی اور اسی عرصے کے دوران بینک فراڈ بھی ہوا۔تحقیقات سے ثابت ہوا اداکارہ شوہر کے فراڈ میں بڑی بینفشری تھی، ان کو تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم کال اپ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے نادیہ حسین کی گئی
پڑھیں:
حکومت عمران خان کی کسی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہیکہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے پر براہ راست تنقید کی، ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہوئی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چا ہیے کہ اڈیالہ کے باہر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہ کریں، اگر یہ مستقل معمول بنا لیں گے کہ ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالا کے قریب احتجاج کریں گی تو اس صورت میں حکومت عمران خان کی کسی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بطور جماعت اور عمران خان 9 مئی اوراپنے بیانات سیلاتعلقی کااظہار کریں اور معذرت کریں، ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے، اگر عمران خان اپنے بیانات پرقائم رہتے ہیں توڈیڈ لاک برقرار رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی سوچ ہمیشہ سیاسی اور جمہوری حوالے سے واضح رہی ہے، بلاول نے ہمیشہ افہام و تفہیم کی بات کی ہے، ہم چاہتے تھے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر خود کہہ چکیکہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں۔