یوکرین جنگ کا اختتام قریب ؟ پیوٹن نے جنگ بندی کی حمایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
یوکرین جنگ کا اختتام قریب ؟ پیوٹن نے جنگ بندی کی حمایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
ماسکو(آئی پی ایس )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ بندی کی حمایت کر دی ہے، تاہم کریملن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کئی اہم سوالات تاحال حل طلب ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، مگر اب تک کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہو سکا۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “پیوٹن جنگ بندی کے خیال کے حامی ہیں، لیکن اس سے قبل کئی معاملات پر وضاحت درکار ہے۔”یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین میں جنگ کو دو سال سے زائد ہو چکے ہیں، اور دنیا اس تنازعے کے حل کیلئے پرامید ہے۔واشنگٹن، ماسکو اور کیف کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں، لیکن اب تک کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔
مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔