کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہو رہے ہیں، کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کر سکتے تھے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، کراچی میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئے۔
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں اور وڈیروں کےخلاف آواز اٹھائی۔
ماضی میں بشریٰ زیدی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے چیئر مین ایم کیوایم نے کہا ہے کہ بشریٰ زیدی کے واقعے کے بعد کراچی کا منظر نامہ تبدیل ہو گیا ہے، کراچی میں بے امنی کی وجہ چور اور سپاہی کا غیر مقامی ہونا ہے، کراچی کے مقدمے اعلیٰ عدالتوں میں سسک رہے ہیں۔
سندھ حکومت اور وفاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول نہیں بتایا کہ 14 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کی معاشی، تعلیمی نسل کشی کی جا رہی ہے، کراچی میں غیر قانونی طور پر ڈمپر چل رہے ہیں جو حادثات کا باعث بنتے ہیں جبکہ کراچی میں پینے کے پانی کا اہم منصوبہ کے فور 15 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم وفاق سے بات کر رہے ہیں، صوبے سے بات کرنا اپنا سر پھوڑ نے کے مترادف ہے، وفاق ہمیں حتمی طور پر بتا دے ہم نے اسے اپنے دکھ درد سے آگاہ کیا ہوا ہے، ہم شہر کراچی کے لیے حل پیش کر چکے ہیں، سڑکیں آخری آپشن ہے اور آپ ہمیں سڑکوں پر دھکیل رہے ہو۔
ماضی میں جمہوری اور آمرانہ ادوار کا تقابل جائزہ پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہو جاتی ہے، جب بنیادی جمہوریت آتی ہے تو ملک سے جمہوریت ختم ہو جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خالد مقبول کراچی میں کراچی کے رہے ہیں
پڑھیں:
15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر---فائل فوٹوصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کہنے پر گندم تو کاشت کرلی، مگر ابھی تک کسی کسان سے ملاقات نہیں کی، اس وقت تک مریم نواز نے کسی کسان زمیندار سے ملاقات نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ سلمیٰ بٹ مریم نواز کی ترجمان بنی ہیں، ان کو کسانوں کا کچھ نہیں پتا، کسی ایسے انسان کو لائیں جو کسانوں سے بات تو کرے، جس کو زراعت کا پتا نہیں اس کو منسٹری دے دی ہے۔
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں۔
خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں سے کسانوں کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کے حالات سے کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، کاشت کار ڈر ڈر کر زندگی گزار رہا ہے، کپاس کا کاشت کار رو رہا ہے، حکومت کے کہنے پر کپاس کاشت کی گئی۔