اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی بہتر عدالتی اصلاحات ممکن ہے، چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
نظام انصاف میں بار ایسوسی ایشن کے کردار پر زور دیتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی بہتر نتائج کی حامل عدالتی اصلاحات ممکن ہے۔
عدالتی خدمات کی بہتری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ آج کی نشست نیشنل جوڈیشل کمیٹی کی آئندہ میٹنگ کے ایجنڈے پر رائے حاصل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلے میں سے ایک تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
مشاورتی اجلاس میں عدالتی اصلاحات، سستے انصاف، عدالتی نظام کی بہتری کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، سیشن کا مقصد خاص طور پر اصلاحات اور سستے انصاف، قانونی چارہ جوئی کی سہولت اور ملک کے نظام انصاف کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے ایک مربوط پالیسی اپروچ کے بارے میں شرکا کی رائے حاصل کرنا تھا۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل منصور اعوان، سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹس خواجہ حارث، فضل الحق عباسی، کامران مرتضیٰ، فیصل صدیقی، سپریم کورٹ بار کے منیر پراچہ اور احمد فاروق ایڈووکیٹ سمیت جوڈیشل اکیڈمی کے سربراہ حیات علی شاہ اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر آئینی بینچ کا آئندہ 2 سماعتوں پر فیصلہ دینے کا عندیہ
شرکا کو نیشنل جوڈیشل کمیٹی کے مجوزہ ایجنڈے کے بارے میں بتایا گیا جس میں نافذ شدہ گمشدگیوں کے معاملات پر ادارہ جاتی ردعمل، کمرشل لٹیگیشن کوریڈور، ڈبل ڈاکٹ کورٹ ریجیم، عدالت سے منسلک ثالثی کی انسٹیٹیوشنلائزیشن، ضلعی ماڈل عدالتی عدالت کا قیام اور ضلعی عدلیہ کے لیے بھرتی کے معیاری طریقہ کار شامل تھے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اپنی بصیرت، مہارت اور تجاویز کا تبادلہ کیا انہوں نے انصاف کی بہتر اور موثر فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔
چیف جسٹس نے شرکا کی مشاورت کو سراہتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بامقصد پیش رفت ایسے تعاون سے ہی ممکن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیک ہولڈرز جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سیدہ تنزیلہ صباحت سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن مشاورتی اجلاس نیشنل جوڈیشل کمیٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیک ہولڈرز جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس سیدہ تنزیلہ صباحت سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن مشاورتی اجلاس نیشنل جوڈیشل کمیٹی مشاورتی اجلاس اسٹیک ہولڈرز چیف جسٹس کے لیے
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور وکلاء شریک ہوئے ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلیٰ عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈسرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر جائیں گی۔
دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جسٹس شاہد وحید عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اجلاس میں خطاب کریں گے۔
معروف پاکستانی مصور عمران قریشی کی نمائش "وینشنگ پوائنٹس" کا افتتاح، سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی
اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ترکیہ جائیں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورے کے دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وطن واپسی تک جسٹس منصور قائم مقام ہوں گے۔
مزید :