Daily Pakistan:
2025-04-22@14:46:58 GMT

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
نجی ٹی وی سمانے کرنسی ڈیلرز کے حوالے سے بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 280.

55 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 280.57 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ین اور سوئس فرانک نے منگل کو 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پوزیشن برقرار رکھی جبکہ امریکی ڈالر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع ٹیرفز کے باعث معیشت میں سست روی کی بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان وسیع نقصانات برداشت کئے۔
ڈالر انڈیکس منگل کو 0.44 فیصد کم تھا، گزشتہ ہفتے ٹیرف کے اعلان کے بعد سے انڈیکس میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

کراچی: نامعلوم افراد کا غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 8100 روپے اضافے کے بعد 357800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6944 روپے اضافے کے بعد 306755  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281202  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 69 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب