اداکارہ طوبیٰ انور نے شادی کے لیے جیون ساتھی کی خصوصیات بتا دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی اس دوران میزبان نے ان سے شادی کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں طوبیٰ انور نے اپنی جیون ساتھی کی اہم خصوصیات بتائیں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے جیون ساتھی کی صحبت اچھی ہو انسان کے ساتھ تعلق تب تک قائم رہ سکتا ہے جب دونوں کے درمیان اچھا دوستانہ رشتہ ہو اور بات چیت کے لیے اچھے موضوعات ہوں انہوں نے مزید کہا کہ وقتی طور پر کچھ لوگ پسند آتے ہیں لیکن ان کے ساتھ طویل مدت کے تعلقات مشکل ہو جاتے ہیں جب کہ دونوں کے درمیان اچھا تعلق اور بات چیت کا سلسلہ نہ ہو اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ کسی کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کریں گی تو سب سے پہلے یہ دیکھیں گی کہ ان کے درمیان دوستی ہے یا نہیں اور آیا کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں یا نہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے جیون ساتھی میں صرف مالی حیثیت ہی نہیں بلکہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو سکون دے اور آپ کی زندگی میں خوشی لے کر آئے واضح رہے کہ طوبیٰ انور کی پہلی شادی 2018 میں معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہوئی تھی تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جیون ساتھی
پڑھیں:
کانپور میں انوکھا واقعہ: دلہن شادی سے قبل فرار، دولہا بارات کے ساتھ خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا
کانپور (نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر عین شادی کے دن دلہن ہی غائب ہو جائے تو یہ لمحہ کتنا دل توڑ دینے والا ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ یوپی کے ضلع کانپور کے ایک نوجوان ویرو کی کہانی سے لگایا جا سکتا ہے۔
ویرو، جو کہ تمل ناڈو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے، اپنی شادی کے لیے بڑی تیاری کے ساتھ بارات لے کر پنکی کالا گاؤں پہنچا۔ شادی کی رسومات روایتی انداز میں دھوم دھام سے ادا ہوئیں، لیکن سب کچھ اس وقت بدل گیا جب دلہن پھیرے کی رسم سے قبل ہی غائب ہو گئی۔
پہلے تو سب نے یہی سمجھا کہ شاید دلہن کسی ذاتی کام سے گئی ہے، لیکن جب کافی دیر گزر گئی تو دولہے کے والد راکیش نے دلہن کے والدین سے دریافت کیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ دلہن اپنے بھائی کے ساتھ باہر گئی ہے اور جلد واپس آ جائے گی۔ تاہم کچھ دیر بعد دلہن کے والدین بھی موقع سے غائب ہو گئے۔
یہی نہیں، شادی کا بندوبست کرنے والا مڈل مین بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دلہن کے لیے لائے گئے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے جائی گئیں۔ صبح تک دلہن اور اس کے خاندان کا کوئی سراغ نہ ملا، اور شادی کی بارات مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ گئی۔
ویرو کے اہل خانہ نے پنکی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ہے۔ ایس ایچ او مانویندر سنگھ کے مطابق، دلہن اور اس کے گھر والوں کی تلاش جاری ہے جبکہ مڈل مین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندان کے لیے صدمے کا باعث بنا، بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ دھوکہ دہی کے واقعات اب زندگی کے سب سے اہم دن پر بھی سایہ ڈال سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟