لاہور:

پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم 5020 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مہم کے دوران 7672 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 2652 افراد اب بھی ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ تقریباً 89 ہزار غیر قانونی مقیم افراد کا ڈیٹا موجود ہے جس میں اے سی سی ہولڈرز بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت اور حساس ادارے اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم باشندے کسی بھی قومیت سے ہوں واپس اپنے ملک جانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے تمام متعلقہ اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے اور بتایا کہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے ان افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں  زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال  منتقل کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ