اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے ایک بار پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ہیکرز جعلی ای میل کے ذریعے خود کو پاک سرٹ کی سرکاری ایڈوائزری ظاہر کرکے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں. رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میل کا مقصد میلویئر ڈاﺅن لوڈ کروا کر نظام کو متاثر کرنا ہے، ای میل میں جعلی پی ڈی ایف منسلک ہے جس میں فشنگ لنک موجود ہے.

(جاری ہے)

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ای میل میں فوری ایکشن لینے کا دباﺅ ڈال کر سوشل انجینئرنگ کی جارہی ہے، ای میل بھیجنے والا پتہ سرکاری ڈومین سے نہیں ہے ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ فشنگ لنکس پر کلک کرنے سے پاس ورڈ چوری ہوسکتا ہے اور متاثرہ افراد اپنی ذاتی معلومات ہیکرز کو دے سکتے ہیں. ایڈوائزری کے مطابق ای میل میں جعلی سیکیورٹی پیچ انسٹال کرنے کا کہا جا رہا ہے، نیشنل سرٹ نے اس حوالے سے متعدد مشتبہ نکات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو خبردار رہنے کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ایڈوائزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ عوام مشتبہ ای میلز سے فائلز ڈاﺅن لوڈ یا لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں اور فشنگ ای میلز کی بابت نیشنل سرٹ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کریں.

ایڈوائزری میں مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے اکاو¿نٹس کو محفوظ بنانے کے لیے ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کریں اور ای میل سیکیورٹی سیٹنگز استعمال کرتے ہوئے فشنگ ای میلز کو بلاک کریں ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی ادارے اپنے ملازمین کو فشنگ سے بچاﺅ کی تربیت دیں، ای میل سیکیورٹی پروٹوکولز نافذ کریں اور سائبر سیکیورٹی اداروں سے مل کر کام کریں تاکہ فشنگ خطرات سے نمٹا جا سکے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایڈوائزری میں جعلی ای میل گیا ہے کہ عوام کو

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہن ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔شازیہ مری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت کے بعض رہنماں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے، اگر ہمارے مخالفین بھی پانی پر احتجاج کر رہیں تو حکومت کی تنقید نہیں بنتی۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے کہا کہ سندھ کے اندر ایک عرصے سے پانی کی قلت ہے، احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔شازیہ مری نے آج نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول صاحب کے لہجے کی نہیں اس معاملے کی شدت کو سمجھیں، اب وزیراعظم کو کھل کر اعلان کرنا ہے کہ ہم اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پنجاب کے پانی کی آڈٹ ک بات کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا اگلی خبروزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟
  • کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
  • جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
  • وفاق اور سندھ کا نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
  • پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
  • فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی