ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ، مریم اورنگزیب کا عوام کے نام انتباہی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں شدید ہیٹ ویو الرٹ کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔
صوبائی وزیر کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ماہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جس کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عوام سے گزارش کی کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، خاص طور پر دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں ہیٹ ویو کے دوران دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک سورج کی روشنی سے بچنا ضروری ہے۔ دوران سفر پانی کی بوتل ہمراہ رکھیں ، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں۔
مزدوروں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ محنت کش افراد اور مزدور حضرات دن کے اوقات میں سایہ دار جگہوں پر کام کریں۔ تعلیمی ادارے طلباء کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات جاری کریں اور اسمبلی کا وقت محدود کریں۔
حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ڈسک قائم کرنے اور اور طبی عملہ کو الرٹ پر رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو شہر میں واٹر کولرز، سائے دار جگہوں اور ایمبولینس سروس کو فعال رکھنے کا کہا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر عوام کو مسلسل آگاہی دی جائے گی، ہیٹ ویو سے بچاؤ ہمارا مشترکہ فرض ہے۔ گاڑی میں بچوں یا پالتو جانوروں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں، گاڑی کا درجہ حرارت جان لیوا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں چکر آنا، شدید پسینہ، کمزوری، اور بے ہوشی شامل ہیں، فوری طبی امداد لیں۔ حاملہ خواتین، دل اور شوگر کے مریض خصوصی احتیاط برتیں، دھوپ اور گرمی سے دور رہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں، اور دیگر عبادت گاہوں میں پانی کی سہولت مہیا کی جائے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 اور ایمبولینس سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، ہنگامی صورت میں فوری رابطہ کریں۔ فیکٹریز اور انڈسٹریز ملازمین کو ہیٹ پروٹیکشن گیئر فراہم کریں اور کام کے اوقات میں نرمی کریں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب ہیٹ ویو
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کر لیں گے: رانا ثنا اللہ
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز شریف کو دو بار وزیراعظم بنوایا، پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے، دو کینالز کی منظوری پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔
Post Views: 1