ناصر شیرازی کا دورہ ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی کابینہ کو مرکزی کنونشن میں شرکت کا ٹاسک
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے استقبال کیا اور صوبائی کابینہ، ونگز، شعبہ جات کے ذمہ داران اور ملتان ضلع کے مسولین کی بھرپور میٹنگ میں صوبہ جنوبی پنجاب کی بھرپور شرکت اور بہترین مہم کا وعدہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور چئیرمین مرکزی بقیتہ اللہ کنونشن سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا مرکزی کابینہ و کنونشن کمیٹی کے رکن اقرار ملک، اجرائی امور کے ذمہ دار آصف رضا کے ہمراہ جنوبی پنجاب، ملتان کا مرکزی کنونشن بقیہ اللہ، 18 تا 20 اپریل، 2025 بمقام اسلام اباد کی رابطہ مہم کے حوالہ سے اہم دورہ کیا۔ صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے استقبال کیا اور صوبائی کابینہ، ونگز، شعبہ جات کے ذمہ داران اور ملتان ضلع کے مسولین کی بھرپور میٹنگ میں صوبہ جنوبی پنجاب کی بھرپور شرکت اور بہترین مہم کا وعدہ کیا۔
مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی نے بھی جنوبی پنجاب میں بھرپور وقت دینے کی یقین دہانی کروائی۔ صوبائی کابینہ کے بھرپور اجلاس اور شعبہ جات کی شرکت پر مرکزی جنرل سیکرٹری نے صوبائی صدر کو مبارکباد پیش کی اور کنونشن کی اہمیت اور تنظیم کی توسیع کے حوالے سے بہترین رہنمائی کی۔ اختتامی خطاب میں انہوں نے ایک آگاہ اور ذمہ دار ملت بننے کے لئے مجلس وحدت کو بھرپور فعال بنانے کی ذمہ داری پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی بھرپور
پڑھیں:
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دوسری بار ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے، شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پارٹی کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، نومنتخب چیئرمین کا اعلان شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔ اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے، شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا، نومنتخب چیئرمین سے سربراہ شوریٰ عالی حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔ پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، تمام اضلاع اور مشہد مقدس، قم المقدس، نجف اشرف اور یورپ کے نمائندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔