شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سپنوام-1، وزیرستان بلاک، شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔ 64/64" کے قطر کی گیس پائپ لائن اور 3,264 psig کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 70.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 310 بی بی ایل یومیہ تیل کا بہاؤ دیکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماری انرجیز نے سپنوام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔ سپنوام-1، وزیرستان بلاک، شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔ 64/64" کے قطر کی گیس پائپ لائن اور 3,264 psig کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 70.
ماری انرجیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ ماری انرجیز کے چیئرمین نے سیکیورٹی فورسز، صوبائی و وفاقی حکومتوں، مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں، ڈی جی پی سی اور وزارتِ پیٹرولیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی
سائنسدانوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت کی ہے جو کہ دولت سے متعلق جوڑوں کے خیالات اور رویے ہیں۔
جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو دولت کو خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان کے درمیان مالی معاملات پر کم بات چیت ہوتی ہے اور ان کا رشتہ کم اطمینان بخش ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شادی شدہ جوڑے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ رویہ ایک دوسرے سے دوری اور تعلقات میں دراڑ کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اگر جوڑوں کے خیالات دولت کے بارے میں ایک جیسے ہوں تو وہ آپس میں زیادہ بات چیت کرتے ہیں اور اپنے تعلق سے زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔
شادہ شدہ جوڑوں پر تحقیق کرنے والے سائسدانوں کا کہنا ہے کہ دولت ایسا اہم عنصر ہے جو رشتے کو جوڑ بھی سکتا ہے اور اسے توڑ بھی سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ وہ دولت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ان کے تعلقات مضبوط رہیں۔