Express News:
2025-04-22@09:44:37 GMT

مین آف دی میچ فٹبال گول کیپر کو انڈے کے کریٹ کا تحفہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ دیا گیا۔

کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریٹ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال لیگ مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5 کریٹ کا انعام

کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی

برائن کو اپنے پہلے میچ میں بوڈو گلمٹ سے 0-1 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

قبل ازیں 2023 میں زیمبین فٹبال لیگ میں مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو بھی 5 انڈے کے کریٹ انعام دیا گیا تھا۔
 

https://www.

facebook.com/TheSunFootball/posts/pfbid02TLqttXyMMwQeXCWFMFocB4CR9BHQ3bCB5aiFBgJZHQuDecwDFPGQvgMbupcZzrzGl?mibextid=RUbZ1f&rdid=UpVOYsF6URczl0Wg&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F1KsUuRX9QK%2F%3Fmibextid%3DRUbZ1f

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انڈے کے کریٹ ا ف دی میچ کا تحفہ

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط

کراچی:

سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک مجموعی طور پر 17,980 موٹر سائیکلیں ضبط کی جا چکی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کریک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ  فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاس، اور دیگر غیر قانونی لوازمات کے خلاف 1,295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

شرجیل میمن کے مطابق 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت چھوڑا گیا، شرائط میں تکنیکی بہتری، فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید، اور دیگر عوامل شامل ہیں۔

اپنے بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں نے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی صرف ایک معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی، ان کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور غیر قانونی لوازمات سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا
  • نوبل انعام یافتہ اور درجنوں دیگر ماہرین اقتصادیات کا امریکی ٹیرف پالیسیوں کی مخالفت میں اعلامیہ
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری