وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات،انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی ایف آئی رفعت مختار راجہ کو انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اےرفعت مختار راجہ نے ملاقات کی،وزیر داخلہ نے غیرقانونی امیگریشن کےخلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک دیدیا،محسن نقوی نے سائبر کرائمز کی کروک تھام کیلئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایات دیں،وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔
شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظور
محسن نقوی نے کہاکہ انسانی سمگلنگ کیخلاف چاروں صوبوں میں کارروئی عمل میں لائی جائے،مکروہ دھندے میں ملوث مافیا معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،انسانی سمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں،اداروں کو منظم جرائم کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔