پاکستان کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کیلئے اسٹریٹجک طور پر تیار ہے، اسحٰق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 (پی ایم آئی ایف 25) میں پاکستان کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے اسٹریٹجک طور پر تیار ہے۔
پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ پاکستان منرلز ایوسٹمنٹ فورم کا آغاز اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوا، اس اعلیٰ سطح کی اس تقریب میں پاکستان اپنے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کان کنی اور معدنی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط فریم ورک کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، فورم میں تقریباً 300 غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔
پی ایم آئی ایف 25 پاکستان کے ابھرتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور ملک کے وسیع معدنی امکانات کو کھولنے کے لیے عالمی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
اپنے افتتاحی کلمات میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ریکوڈک جیسے قیمتی ذخائر موجود ہیں، ملک میں نایاب زمینی عناصر، صنعتی معدنیات، غیر دھاتی اور قیمتی پتھروں کے وسیع وسائل بھی موجود ہیں، جن میں پیریڈوٹ اور زمرد شامل ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے، پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کے وسیع امکانات کے ساتھ پاکستان کی ریسورس کوریڈور عالمی سپلائی چین کو نئی شکل دینے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ترقی پسند پالیسی اصلاحات اور سرمایہ کاروں پر مرکوز اقدامات کے ذریعے کان کنی کے شعبے کی تذویراتی ترقی کو ترجیح دی ہے، اور ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھی ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری فورم اسٹیک ہولڈرز، شراکت داروں اور دوست ممالک کو نئے امکانات تلاش کرنے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
پاکستان منرلز انویسمنٹ فورم میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین شریک ہیں، فورم انہیں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کان کنی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔
سرمایہ کاری کیلئے قوانین کو آسان بنایا جارہا ہے، علی پرویز ملک
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے باور کرایا کہ حکومت کی کوششوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے فورم سے خطاب میں زور دیا کہ معدنی وسائل کے حوالے سے بلوچستان کو خاص اہمیت حاصل ہے، حکومت پاکستانی معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پر عزم ہے، انہوں نے مختلف معدنیات کی موجودگی کے حوالے سے اعداد و شمار بھی بتائے۔
بلوچستان میں معدنیات کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، جام کمال
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے بلوچستان میں معدنیات کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، سیکیورٹی کےحوالے سے بھی سرمایہ کاروں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
جام کمال نے کہا کہ پاکستان معدنیات میں سرمایہ کاری کی منزل ہے، ہمارے وسائل ممکنہ طور پر اتنے زیادہ ہیں کہ یہ یقینی طور پر مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے بہت زیادہ سرمایہ کاری اور دلچسپی کو راغب کریں گے.
وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتھک محنت کرکے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری چند سال کے لیے نہیں، بلکہ طویل مدت کے لیے ہوتی ہے۔
ریکوڈک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریگا، مارک بیرسٹو
سی ای او بیرک گولڈ، مارک بیرسٹو نے اسلام آباد میں منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کرداراداکرےگا۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کاحصول صنعت کے لیے بہت ضروری ہے، معدنی ذخائر کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسح ق ڈار نے کہا میں سرمایہ کاری پاکستان منرلز پاکستان کی کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی کان کنی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔