Jang News:
2025-04-22@07:06:59 GMT

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز

اسکرین گریب

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز ہو گیا۔

فورم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، و وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ مائننگ صوبائی شعبہ ہے، جس کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل مشاورت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی، پیٹرولیم ڈویژن اور متعلقہ ادارے منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، فورم کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ معدنی وسائل کے حوالے سے صوبہ بلوچستان کو اہمیت حاصل ہے، حکومت پاکستانی معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پر عزم ہے ، غیر ملکی شخصیات کی فورم میں شرکت پاکستان کے معدنی شعبے میں اعتماد کا مظہر ہے۔

’معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری طویل مدت کے لیے ہوتی ہے‘ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے: اسحاق ڈار

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مشن کے تحت 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز ہو گیا۔

وزیرِ تجارت جام کمال نے فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، سیکیورٹی کےحوالے سے بھی سرمایہ کاروں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری چند سال نہیں بلکہ طویل مدت کے لیے ہوتی ہے۔

سعودی نائب وزیر معدنیات کا بیان

دوسری جانب سعودی نائب وزیرِ معدنیات نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معدنیات کی ترقی کے لیے شراکت داری کا جائزہ لیں گے، پاکستان میں معدنیات میں پوٹیشنل ہے۔

’ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے‘

فورم سے صدر اور سی ای او بیرک گولڈ مارک بریسٹو خطاب کر رہے ہیں۔

سی ای او بیرک گولڈ نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

بیرک گولڈ مارک برسٹو نے کہا کہ معدنیات کا حصول صنعت کے لیے بہت ضروری ہے، مستقبل میں معدنی وسائل ہی ترقی کا ذریعہ ہیں، معدنی وسائل کے ذخائر کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کے لیے اہم کرادار ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری معدنی وسائل کے فورم سے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور روانڈا تعلقات میں پیشرفت؛ سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد:

پاکستان اور روانڈا کے تعلقات میں نئی پیش رفت کے تحت دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

روانڈا کے امورِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیراولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے آج وزارت خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں روانڈا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹک ٹریننگ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں دیگر ایم او یوز پر دستخط کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔

روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کاروباری شخصیات روانڈا میں بزنس کریں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے دورے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روانڈاپاکستان کو سالانہ 26 ملین ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اعلیٰ کوالٹی کی چائے بھی بھیجی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روانڈا عالمی امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے فوجی فراہم کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

پریس کانفرنس میں روانڈا کے وزیر خارجہ نے کھیلوں کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے شائقین موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیں کرکٹ میں مہارت سکھائے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • پاکستان اور روانڈا تعلقات میں پیشرفت؛ سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • معاشی اثاثہ
  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • وزیراعظم کی 60ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف