آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مختلف شعبوں میں کئی قسم کی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں اے آئی کو مستقبل دکھانے کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار اپنے بڑھاپے کے دنوں میں کیسی دکھائی دیں گی اس سے متعلق دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا کرینہ کپور اور دیگر کی جوانی اور بڑھاپے کی ایک ساتھ تخلیق کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بھارت کے ایک اداکار اور ہدایتکار پرناوو وجیان نے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان اداکاراؤں کی جوانی اور ممکنہ مستقبل یعنی بڑھاپے کی کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by P҉r҉a҉n҉a҉v҉ ҉V҉i҉j҉a҉y҉a҉n҉ (@pranavvijayan)


تصویر میں دیپیکا کو جوانی اور بڑھاپے میں سفید بالوں کے ساتھ دکھایا گیا، مداحوں نے دیپیکا پڈوکون کو ان کے معمر ورژن میں بھی خوبصورت قرار دیا۔

ودیا بالن کو بھی جوانی اور بڑھاپے میں دکھایا گیا ودیا نے بڑھاپے میں عینک لگا رکھی تھی اور سفید بالوں کے ساتھ ساڑھی میں ملبوس تھیں۔

پریانکا چوپڑا کی ورسٹائل جوانی کے ساتھ انہیں بڑھاپے کی جھلک میں بھی مداحوں نے گلیمرس قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by P҉r҉a҉n҉a҉v҉ ҉V҉i҉j҉a҉y҉a҉n҉ (@pranavvijayan)


عالیہ بھٹ کا بچپن کا ورژن بےحد معصومیت بھرا دکھایا گیا اور وہ بڑھاپے میں بھی حسین نظر آئیں ایک صارف نے کہا کہ بوڑھی عالیہ مادھوری ڈکشٹ سے مشابہت رکھتی ہیں۔

کرینہ کپور کی بھی جوانی اور بڑھاپے کی جھلک پیش کی گئی جس پر مداحوں نے ان کے بوڑھے روپ کو سب سے زیادہ حقیقت سے قریب قرار دیا۔

شردھا کپور کی تصویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے وہ جوانی میں بےحد حسین جبکہ بڑھاپے میں بالکل اپنی والدہ شیوانگی کولہاپوری جیسی لگ رہی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بڑھاپے میں بڑھاپے کی اے ا ئی

پڑھیں:

معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے

کراچی:

عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق پیر کے روز ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ عرصے گروں کی بیماری میں مبتلا اور ڈائیلاسز پر تھے۔

بھانجے شایان کے مطابق شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے تاہم ڈاکٹرز کے جواب کے بعد وہ ایک ماہ قبل وطن واپس آگئے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
  • بابراعظم کی معروف ماڈل کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
  • صائم ایوب میں غیرملکی کوچ کو بھی سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی
  • سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے