پی ایس ایل پر تنقید؛ کیا فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔
سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔
سلمان اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ترقی کررہی ہے، یہ ہمارا فخر ہے، سلمان نصیر اور پی سی بی کی ٹیم لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے، منفی باتوں اور تنقید کے بجائے ہمیں بطور ٹیم مالکان ان کی حمایت کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ایک انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ لیگ کی تمام فرنچائزز فی الحال ایک “رینٹل ماڈل” پر چل رہی ہے، جس میں ٹیموں کے مالکان کو حقیقی ملکیت حاصل نہیں، ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق چھن جائیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل علی ترین
پڑھیں:
اگر حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو بی جے پی پرانے کیس کھول کر گرفتار کرتی ہے، اکھلیش یادو
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا ان سے تند و تیز سوالات پوچھتا ہے، بی جے پی کی یہ بدعنوان حکومت انکے خلاف ایک پرانا مسئلہ چھیڑ دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کی گرفتاری زور پکڑتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے امیتابھ ٹھاکر کو لیکر بی جے پی حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اب یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا پھر سوال پوچھتا ہے، یہ بدعنوان بی جے پی حکومت ان کے خلاف کوئی پرانا مسئلہ اٹھاتی ہے اور راستے میں انہیں گرفتار کر لیتی ہے، چاہے وہ عام شہری ہوں یا اعلٰی عہدے کے آئی پی ایس افسر ہوں۔
اکھلیش یادو نے کل شام اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر امیتابھ ٹھاکر کو عدالت سے لائے جانے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ پوسٹ کیا۔ اکھلیش یادو نے گرفتاری کی مذمت کی۔ اکھلیش یادو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا ان سے تند و تیز سوالات پوچھتا ہے، بی جے پی کی یہ بدعنوان حکومت ان کے خلاف ایک پرانا مسئلہ چھیڑ دیتی ہے اور راستے میں انہیں گرفتار کر لیتی ہے، چاہے وہ عام آدمی ہوں یا اعلٰی درجے کا آئی پی ایس افسر۔
ایودھیا سے لیکر وارانسی، گورکھپور، پریاگ راج، متھرا، آگرہ، لکھنؤ، غازی آباد، میرٹھ اور ریاست بھر میں جس زمین پر قبضے کا بی جے پی لیڈر کھلے عام مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اس حکومت کے لئے پوشیدہ ہے کیونکہ اس میں ان کا حصہ ہے اور ان کے اپنے لوگ "لینڈ مافیا" کے طور پر ملوث ہیں، قابل مذمت۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امیتابھ ٹھاکر کو لکھنؤ سے دہلی جاتے ہوئے شاہجہاں پور میں ٹرین سے اتار لیا گیا تھا۔ لکھنؤ پولیس کے مطابق ان پر دیوریا میں تعیناتی کے دوران زمین کی خرید و فروخت کا الزام ہے۔ ان کی اہلیہ اور حامیوں کا الزام ہے کہ یوگی حکومت میں بدعنوانی کے خلاف بولنے پر امیتابھ ٹھاکر کے خلاف ایسی کارروائی کی جا رہی ہے۔