Jang News:
2025-04-22@00:06:45 GMT

ایک عہد تھا جو تمام ہوا — شکیل دہلوی ہم میں نہ رہے

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

ایک عہد تھا جو تمام ہوا — شکیل دہلوی ہم میں نہ رہے

شکیل دہلوی — فائل فوٹو

اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر جانے والے معروف فلاحی شخصیت اور سابق صحافی شکیل دہلوی کو گزشتہ روز کراچی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ان کی نمازِ جنازہ عالمگیر مسجد میں ادا کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، انہیں حب ریور روڈ پر واقع خورشید پورہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

شکیل دہلوی 1947ء میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شکیل دہلوی انتقال کر گئے

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شکیل دہلوی انتقال کر گئے۔

انتقال سے قبل شکیل دہلوی عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور جوائنٹ سیکریٹری (جنرل) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے صحافت اور سماجی خدمت کے علاوہ، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، ایک موقع پر مقامی حکومت کے انتخابات میں بھی حصہ لیا، لیکن جلد ہی سیاست سے کنارہ کش ہو کر مکمل طور پر فلاحی سرگرمیوں کے لیے وقف ہو گئے۔

ان کی شخصیت کی نرم دلی اور بے لوث خدمت کے جذبے کی وجہ سے انہیں اکثر ’شجرِ سایہ دار‘ کہا جاتا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

نیویارک (نیوزڈیسک)پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ویٹیکن نے تصدیق کردی ،وہ لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے کیتھولک پیشوا تھے ،پوپ فرانسس کو پچھلے ہفتے ڈبل نمونیا ہوا تھا.

تفصیلات کے مطابق ویٹیکن سٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔

پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

: پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ویٹی کن نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور فروری میں برونکائٹس کے علاج کیلئے روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

صحت میں وقتی بہتری کے باوجود، ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی۔کاردینل کیون فیرل نے پوپ کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خدمت، ایمان داری اور ہمدردی کا پیکر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ غریبوں اور محروم طبقات کے لیے وقف کیا۔

تاریخی حیثیت رکھنے والے پوپ
پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، 17 دسمبر 1936 کو بیونس آئرس، ارجنٹینا میں پیدا ہوئے۔ وہ 13 مارچ 2013 کو پوپ منتخب ہوئے، اور تاریخ میں کئی اعتبار سے منفرد مقام حاصل کیا:

پہلے لاطینی امریکی پوپ
پہلے یسوعی فرقے سے تعلق رکھنے والے پوپ
اور یورپ سے باہر منتخب ہونے والے پہلے پوپ
ان کا دور قیادت اصلاحات، سماجی انصاف، ماحولیات کے تحفظ، اور چرچ میں شفافیت کے لیے جانا گیا۔

عالمی سطح پر تعزیت اور خراج عقیدت
پوپ فرانسس کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ کیتھولک برادری کے علاوہ، دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی ان کی روحانی قیادت، عاجزی، اور بین المذاہب مکالمے کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا ہے۔

آخری رسومات اور نئے پوپ کا انتخاب
ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کے انتقال پر نو روزہ سوگ منایا جائے گا، جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس کے بعد، نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجلاس منعقد ہوگا۔

خدمات کا تسلسل
پوپ فرانسس کے دور میں کیتھولک چرچ نے کئی اہم موضوعات پر جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا، جن میں:

غریبوں کی فلاح
ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات
چرچ کے اندر شفافیت اور اصلاحات
ان کی وفات سے ایک عہد کا اختتام ہو گیا ہے، تاہم ان کے نقوش اور خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔
ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال

متعلقہ مضامین

  • معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
  • وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
  • پوپ فرانسس 88 برس ک عمر میں انتقال کر گئے
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کااظہار افسوس
  • پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  • لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
  • شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
  • شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر