عمران خان کو ملک چھوڑنے یا خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
علیمہ خان---فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیش کش دی گئی تھی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 3 ہفتے ہو گئے ہیں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانئ پی ٹی آئی ہمیں بتاتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کوئی پریشر نہیں لیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی عمران خان خان نے کہا علیمہ خان
پڑھیں:
90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا، او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ منعم ظفر نے کراچی میں پانی کی عدم دستیابی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 17 سال سے حکومت میں بیٹھے لوگ شہر کا حق ادا نہیں کر رہے، مرمت کے نام پر پانی بند ہے لیکن ٹینکرز مافیا کو مل رہا ہے۔