‘پی سی بی 24/7 والی جاب ہے’، شاہد آفریدی کا محسن نقوی کو ایک عہدہ چھوڑنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے، کرکٹ فل ٹائم جاب ہے اس لیے محسن نقوی سے ایک ذمہ داری واپس لی جائے۔
ذرائع کے مطابق جون میں امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم شاہد آفریدی نے ان سے اپنی مصروفیت کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی نے محسن نقوی پی سی بی
پڑھیں:
عراق جانے والے زائرین کا قیام مقررہ مدت سے زائد نہیں ہوگا، محسن نقوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات کرتے ہوئے محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور عراق کے متعلقہ ادارے زائرین کے امور میں قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست میں شامل زائرین کو عراق میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے میکانزم کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے زائرین کے تحفظ اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔