منوج کمار کتنی جائیداد چھوڑ گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں چل بسے لیکن ان کی میراث آنے والی کئی نسلوں کو مستفید کرتی رہے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے 4 اپریل کو صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔
منوج کمار کا اصل نام ’ہری کرشنن گوسوامی‘ تھا اور حب الوطنی پر مبنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے اُنہیں ’بھارت کمار‘ کا لقب بھی دیا گیا تھا۔
منوج کمار کے اثاثوں کی کل مالیت
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منوج کمار کی موت کے وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 170 کروڑ بھارتی روپے تھی۔
وہ ناصرف ایک مشہور فلمی ہیرو تھے بلکہ ایک ہوشیار سرمایہ کار اور بزنس مین بھی تھے۔
ان کے ذرائع آمدن میں ان کی دہائیوں پر محیط کامیاب اداکاری و ہدایت کاری کے کیریئر، کلاسک فلموں کی رائلٹی اور دوبارہ ریلیز ہونے پر ہونے والے باکس آفس بزنس کے علاوہ منافع بخش سرمایہ کاری اور گوسوامی ٹاور بھی شامل ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شکر گڑھ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا
— فائل فوٹوشکر گڑھ کے علاقے رشید پورہ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا۔
انسپکٹر وائلڈ لائف کے مطابق شہریوں نے ہرن پکڑ کر محکمۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
وائلڈ لائف کے انسپکٹر نے بتایا ہے کہ ہرن کا طبی معائنہ کر کے اسے بدوال جنگل میں آزاد کر دیا گیا ہے۔