امریکا بھر کی کئی یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی طلبہ کے ویزے غیرمتوقع طور پر اچانک منسوخ کردیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیںم ان کے ویزا منسوخی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

کالجز اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت خاموشی سے یہ اقدام کررہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پچھلے چند روز میں 141 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک ہفتہ پہلے بتایا تھا کہ تین سو طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

اسطرح منسوخ ویزوں کی تعداد تقریباً ساڑھے چار سو ہوگئی ہے جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں ہارورڈ، اسٹینفورڈ، مشی گن، یوسی ایل اے، یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن،منی سوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی منکاٹو اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ ان طلبہ کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے جو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرتے رہے ہیں تاہم بعض افراد کے ویزے اس بات کے باوجود منسوخ کردیے گئے ہیں کہ انہوں نے کسی مظاہرے میں حصہ ہی نہیں لیا تھا، بعض کیسز میں کہا گیا ہے کہ طلبہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماضی میں یونیورسٹیاں حکومت کو آگاہ کرتی تھیں کہ انکے کسی طلبہ نے ویزا اسٹیٹس کی خلاف ورزی کی ہے جس پر کارروائی کی جاتی تھی تاہم اب ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ڈیٹا بیس سے انہیں معلوم ہورہا ہے کہ کس طالب علم کا ویزا منسوخ کیا جا چکا ہے۔

ماضی میں ویزا منسوخ ہونے کی صورت میں بھی طلبہ کو اجازت تھی کہ وہ رہائشی اسٹیٹس برقرار رکھیں اور تعلیم مکمل کرلیں۔وہ صرف اپنے وطن لوٹ نہیں سکتے تھے کیونکہ اس صورت میں انکی واپسی دوبارہ ویزا سے مشروط ہوتی تھی، رہائشی اسٹیٹس ختم ہونے کی وجہ سے اب طالب علم امریکا نہیں چھوڑے گا تو اسے گرفتاری کے خدشہ کا سامنا رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طلبہ کے ویزے منسوخ کیے یونیورسٹیوں کے گئے ہیں

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان

اسکرین گریبز

بین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔

ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔

نارتھ کراچی، انٹرنیشنل فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...

ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔

ملزمان کے خلاف بین الاقوامی فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل
  • پنجاب بارکونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز
  • امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
  • صوبائی مشیر صحت کا کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر برہم
  • امریکا میں فلسطینیوں سے یکجہتی  جرم بن گیا، سیکڑوں طلبا کے ویزے منسوخ
  • فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے