فرانس، پیرس میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی حصے میں واقع عمارت کو آگ نے تباہ کردیا۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق آگ شہر کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ پلانٹس میں سے ایک میں لگی ہے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔
آگ پر قابو پانے کے لیے دو سو سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ عمارت سے دور رہیں تاکہ ہنگامی سروسز کو کام انجام دینے میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔
حکام کے مطابق آگ زیر زمین حصے میں لگی تھی جو تیزی سے پھیل گئی، یہ پلانٹ سن دو ہزار انیس میں قائم کیا گیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔