بارشوں کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔ نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بارش پنجاب محمکہ موسمیات مری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد محمکہ موسمیات گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق