غزہ کے لوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیئے، نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اُنکی صدر ٹرمپ سے غزہ اور شام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ شام کو ترکیہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا ہے کہ اُن کی صدر ٹرمپ سے غزہ اور شام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ شام کو ترکیہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق ایک اور ڈیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے امریکا اسرائیل تجارتی تعلقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی خسارے کو ختم کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کیلئے کابل روانہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے کیلئے کابل روانہ ہو گئے۔
اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل روانہ ہوا ہے۔
نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ عوصے سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری رہی ہے، وزیراعظم سمیت سب نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کیساتھ بات چیت کی جائے
دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے دوران افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں سکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔
Post Views: 3