امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جارہےہیں، ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو رکنے میں زیادہ وقت نہیں لگےگا، غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے، حماس کی زیرحراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران اور تجارت پر بات چیت ہوئی، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جارہےہیں۔

ایران کےساتھ معاہدہ کرنا ترجیح ہے، ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح بات چیت ہفتے کو ہوگی، ایران کےساتھ براہ راست بات چیت میں معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔

ایران سے بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو ایران بڑے خطرے میں آجائے گا، وہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کےپاس ایٹمی ہتھیار ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسے ترکیے سے مسئلہ ہے تو میں اسےحل کرونگا، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ سے متعلق ایک اور ڈیل کے لیے کام کررہےہیں، غزہ کے لوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایران کے ساتھ بات چیت

پڑھیں:

پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان

---فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کر کے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔

یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعتٍ اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
  • مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • سینئر امریکی عہدیدار کی امریکا، ایران جوہری مذاکرات میں 'بہت مثبت پیش رفت' کی تصدیق
  • ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان
  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان