محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کودیکھتے ہوئے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو مو ہنجو داڑو، نوابشاہ اور پڈ عیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جب کہ خیرپور، سبی ،لاڑکانہ 46، رحیم یار خان، سکرنڈ، جیکب آباد، مٹھی  اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ ہوا۔اس کے علاوہ کراچی، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان 40، پشاور،مظفر آباد37، اسلام آباد 35،کوئٹہ 32 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج رات سے 11 اپریل تک اسلام آباد ،پنجاب، کے پی ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گردآلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور، کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ہے، آئندہ دنوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے، آج بھی پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں 23 اپریل تک گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد تک جا پہنچا، شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، رواں دنوں گرمی کی شدت میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، ادھر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • کراچی کا پارہ چڑھ گیا 
  • کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ، صبح سے شدید گرمی، پارہ کتنا رہے گا؟
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ