Nawaiwaqt:
2025-04-21@23:26:45 GMT

پٹرولیم نرخ کم ہونے پر بجلی مزید سستی کرینگے : وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

پٹرولیم نرخ کم ہونے پر بجلی مزید سستی کرینگے : وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو ہر شعبے میں فائدہ پہنچے گا جس میں مزید کمی کے لیے کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے کہ چند ماہ میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی ہوئی ہے، اس کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، جلد ایک آپشن بنا کر لائیں گے۔ ایک آپشن تو یہی ہے کہ آج سے چند ہفتے پہلے تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن ہم نے پٹرول کی قیمت کم نہیں کی بلکہ اسے پی ڈی ایل میں لے گئے تاہم ہم نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے عوض بجلی کے نرخ کم کر دیئے۔ اسی طرح عالمی سطح پر پٹرول کی جو مزید قیمتیں کم ہو رہی ہیں اس کے لیے ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ اس کا بھی فائدہ بالآخر ہماری معیشت اور ہمارے عوام کو پہنچے۔ میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس قائم کی، اس ٹاسک فورس نے میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ کوشش ہے موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے جو صارفین کو فراہم کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا کہ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے اور آنے والے مہینوں میں مزید بہتر نتائج نکلیں گے۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے پاکستان کی معیشت جو میکرو لیول پر مستحکم ہوگئی ہے اس کی ترقی کے لیے، برآمدات اور مقامی پیداوار مسابقت کی حیثیت میں آ جائے گی۔ اس سے پیداواری لاگت بہتر ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ اﷲ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا‘ بجلی سستی ہونے سے ہر شعبے کو فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے تین روز میں عالمی منڈی میں جو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے، اس سلسلے میں تجاویز زیرغور ہیں اور ہم جلد اس سلسلے میں آپشنز پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آپشن وہی ہے کہ جیسے چند ہفتے پہلے ہم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو عوام کو منتقل نہیں کیا تھا اور اس بارے میں عوام کو پوری آگاہی دی تھی کہ اس کا فائدہ ہم آپ کو بجلی میں دیں گے اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا۔ اسی طرح تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر میں بھی کام کر رہے ہیں تاکہ بالآخر اس کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو پہنچے۔ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی بندرگاہوں کو مسابقتی معیار پر لانے کیلئے تجارتی ٹیرف پر نظر ثانی کرنے، کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے کو کم کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے اور جدید سکینرز کی تنصیب کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کی کاوشوں سے بجلی کے نرخوں میں حالیہ کمی ممکن ہوئی، شعبہ توانائی کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کی طرز پر میری ٹائم سیکٹر میں پائیدار اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر سے جڑی اکانومی میں طویل عرصے سے موجود جمود کو ختم کرنے کے لیے اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو طویل ساحل، سمندر اور دیگر لامحدود وسائل عطا کیے ہیں، عالمی معیشت کی ترقی سمندری وسائل اور ان تک رسائی سے جڑی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی بندرگاہوں کو مسابقتی معیار پر لانے کے لیے تجارتی ٹیرف پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں گرین چینل کی طرز پر  تیزی لانے کے لیے ریڈ اور ییلو چینلز میں کلیئرنس کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ بندرگاہوں پر موجود  کنٹینروں کی موجودگی کے دورانیے کو کم سے کم کرنے کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے۔ وزیراعظم نے بندرگاہوں پر موجود نیلام ہونے  والے کنٹینروں کو جلد از جلد نیلام کرنے کی ہدایت کی تاکہ پورٹ پر موجود جگہ کا بہتر استعمال کیا جاسکے۔ وزیراعظم نے بحری امور میں اصلاحات کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے اراکین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے کام کو سراہا۔ وزیر اعظم کو اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے دس سال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ڈریجنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت تمام ملکی بندرگاہوں کی ڈریجنگ کے لیے نیشنل ڈریجنگ کمپنی بنائی جائے گی، اگلے 25 سال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی بحالی اور تعمیر نو کا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا گیا ہے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نجی شعبے کو شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں تربیت یافتہ افرادی قوت شامل کرنے کے لیے حکمت عملی پیش کی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملکی بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام بندرگاہوں کا فنانشل، ایچ آر اور پرفارمنس آڈٹ کیا جائے گا، کیمیائی فضلہ اور دیگر خطرناک مواد کو تلف کرنے کے لیے گڈانی میں پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے، تمام بندرگاہوں پر یکساں اصول و ضوابط کے نفاذ کے لیے پاکستان میری ٹائم پورٹ ایکٹ حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، جنید انور، وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ، گورنر سٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسر شریک تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں تیل کی قیمتوں میں انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے لیے میں اصلاحات کے بجلی کی قیمت کرنے کے لیے تیل کی قیمت شہباز شریف کہ بجلی کی ٹاسک فورس لائحہ عمل میری ٹائم کرتے ہوئے کا فائدہ کرنے کی شریف نے عوام کو کیا جا

پڑھیں:

وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا

کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت کی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور نے ملک بھر کی مساجد میں بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے،جس میں نماز کے دورانیے کو مختصر کرنا، مساجد کے اندرونی ہالز کی بندش اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال پر پابندی شامل ہے۔ حَوَلی گورنریٹ کی مساجد ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی کی درخواست پر عملدرآمد کے طور پر نافذ کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایک سرکلر تمام اماموں اور مؤذنین کو بھیج دیا گیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت، روزانہ کی پانچوں نمازوں کے لیے مساجد کے اندرونی ہالز بند رہیں گے اور نمازیوں کو صحن میں نماز ادا کرنی ہوگی،صرف جمعے کے دن مساجد کے اندرونی حصے کھولے جائیں گے جہاں ایئر کنڈیشننگ کو خودکار نظام کے تحت 22 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلایا جائے گا،روزمرہ نمازوں کے لیے اگر ایئر کنڈیشننگ استعمال کی جائے تو اسے 25 ڈگری پر خودکار حالت میں رکھنا لازم ہوگا۔

خواتین کے نماز پڑھنے کے حصے بھی زیادہ تر مساجد میں بند کر دیے جائیں گے، سوائے ان مقامات کے جہاں دینی لیکچرز یا کلاسز منعقد ہوتی ہیں، ان صورتوں میں بھی ایئر کنڈیشننگ 25 ڈگری پر مقرر رہے گی اور سیشن کے فوراً بعد حصہ بند کر دیا جائے گا۔

مزید برآں، اذان اور اقامت کے درمیان وقفہ بھی کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ نمازوں کے دورانیے کو بھی مختصر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزارت نے بجلی بند کرنے کا ایک شیڈول بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ظہر کی نماز کے 30 منٹ بعد سے عصر کی نماز سے 15 منٹ پہلے تک اور عصر کے 30 منٹ بعد سے شام 5 بجے تک بجلی منقطع کی جائے گی،یہ اقدامات کویت کے 6 گورنریٹس میں رواں ہفتے سے مرحلہ وار نافذ کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد بجلی کی بچت اور نظام پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں،شیرافضل مروت کا بڑا دعویٰ

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
  • ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند
  • بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید