انگلینڈ نے 26 سالہ نوجوان کرکٹر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹر ہیری بروک کو انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بری طرح شکست کے بعد جوز بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد اب ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ہیری بروک نے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔
26 سالہ ہیری بروک نے کہا کہ جب میں بچپن میں کرکٹ کھیلتا تھا، تب ہی سے میرا خواب تھا کہ میں انگلینڈ کے لیے کھیلوں اور شاید ایک دن ٹیم کی قیادت بھی کروں۔ اب جب مجھے یہ موقع ملا ہے، تو یہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ ہیری بروک کا انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کی حیثیت سے پہلا امتحان مئی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انگلینڈ کی ہیری بروک وائٹ بال کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : امریکی میڈیا گروپ سی بی ایس کی اطلاع کے مطابق متعدد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر غیر معمولی محصولات عائد کیے جانے کی وجہ سے سپلائی چین کا بحران پیدا ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ان معاملات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔
امریکی کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل (سی این بی سی) کے مطابق 19 اپریل کو سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی ، افراط زر اور حکومتی اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان کے باعث معاشی امور پر ان کی شرح حمایت ان کے صدارتی کیریئر میں ایک نئی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
سروے میں 49 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ آنے والے سال میں امریکی معیشت خراب ہو جائے گی۔ اقتصادی معاملات پر ٹرمپ کی حمایت 43 فیصد اور مخالفت 55 فیصدہے۔