اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی امریکی وفد سے کوئی رابطہ نہیں۔ اتنے ہی باخبر ہیں جتنے آپ۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ بانی نے کسی پارٹی رہنما کو سازشی نہیں کہا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں، آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے‘ ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جبکہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا، ڈائیلاگ نہیں۔ ملک اور جمہوریت کی خاطر‘ ڈائیلاگ ہر صورت ہونے چاہئے اور اس کے لئے عمران خان نے نیک نیتی سے ایک کمیٹی بھی بنائی تھی۔ دریں اثناء بیرسٹر گوہر کی وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوئی‘ جس میں معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔ بیرسٹر گوہر کی متعلقہ رہنماؤں کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوری پارٹی میں وقتی اختلافات کوئی بڑی بات نہیں‘ پارٹی میں اختلافات نہیں بلکہ کچھ غلط فہمیاں ہیں‘ امید ہے بعض رہنماؤں میں غلط فہمیاں جلد دور ہو جائیں گی۔ ادھر تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین کے اسد قیصر‘ عاطف خان اور شہرام ترکئی سے متعلق بیان پر اظہار تشویش کیا گیا۔ متعدد ارکان نے علی امین کے بیان پر اظہار ناراضی کیا۔ ارکان نے کہا کہ اہم عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان پارٹی کے نقصان کا سبب ہے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد قیصر نے ٹیلی فون کے ذریعے ارکان کو معاملے سے آگاہ کیا۔ عاطف خان نے علی امین کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تفصیل پارلیمانی پارٹی کے سامنے پیش کی۔ زرتاج گل نے کہا کہ پارٹی کے کسی رکن کو معزز ممبر کیخلاف الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جو بانی کی رہائی میں  رکاوٹ بنیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے نے کہا کہ پی ٹی آئی علی امین

پڑھیں:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, called on the acting Afghan Prime Minister, Mullah Muhammad Hassan Akhund.

Both sides exchanged views on key issues of mutual interest, including security, trade and transit cooperation, and… pic.twitter.com/7ntdUsgjCE

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 19, 2025

ترجمان کے مطابق ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں فریقین نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں پر اتفاق کیا۔

ان کا ایئرپورٹ پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا گیا جن میں وزیر مالیات و انتظام، وزارت خارجہ، ڈاکٹر محمد نعیم وردک، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل، مفتی نور احمد، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول، فیصل جلالی شامل تھے۔

پاکستان کے افغانستان میں مشن کے سربراہ، سفیر عبادت الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔

نائب وزیراعظم کے وفد میں سیکرٹریز داخلہ و ریلوے سمیت وزارت خارجہ اور ایف بی آر سے سنیئر افسران شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان دفتر خارجہ دورہ کابل وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو