مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی عہد شکنی کی گئی، اسرائیل کی طرف سے بمباری، ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور پناہ گزینوں کیمپوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیلی بربریت، عہد شکنی اور غزہ میں نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد، سول سوسائٹی، وکلا، طلبا، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، اسرائیل مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے بچوں کا قتل بند کرو، ظلم کے خلاف آواز بلند کرو، اسرائیل دہشتگرد ہے جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ مظاہرے کی قیادت حافظ ابو الحسن جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ملتان نے کی۔

مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی عہد شکنی کی گئی، اسرائیل کی طرف سے بمباری، ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور پناہ گزینوں کیمپوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہے۔ ہزاروں بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کی شہادت نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، لیکن بدقسمتی سے مسلم دنیا اور عالمی ادارے محض بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بنے گی اور ملک گیر تحریک کے ذریعے پوری قوم کو بیدار کیا جائے گا۔ مظاہروں، ریلیوں اور سیمینارز کے ذریعے حکمرانوں، عالمی اداروں اور انسانیت کے علمبرداروں کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ اب خاموشی گناہ ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسرائیل کی طرف سے کے خلاف

پڑھیں:

کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج

شرکائے کانفرنس سے خطاب میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے، ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور، صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری، نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار، صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل و دیگر نے خطاب کیا۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اسرائیلی مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی ،بے حسی افسوسناک :زوار بہادر  
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 20 اپریل کو شہدائے غزہ کانفرنس کا اعلان کر دیا