اگر آج بھی مسلمان بیدار نہ ہوئے تو عالم کفر ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو کھا جائے گا، قاری ہدایت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران کا خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج بھی مسلمان بیدار نہ ہوئے تو عالم کفر ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو کھا جائے گا، ایسے حالات میں عالم اسلام خصوصا مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے اور ظلم و بربریت کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ
انصار اللہ تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں، یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت ضربیں لگائیں گے۔ آنے والے دنوں میں حیرت کی توقع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں۔ انصار اللہ تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں، یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت ضربیں لگائیں گے۔ آنے والے دنوں میں حیرت کی توقع کریں۔ ادھر یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا: "امریکہ یمن کے خلاف اپنی ناکام جارحیت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں امریکی جرائم جنگی جرائم ہیں اور یہ ملک جان بوجھ کر ان جرائم کو جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے۔الحوثی نے نوٹ کیا کہ امریکہ جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تازہ ترین جنگی جرم یمن کے الحدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر بمباری ہے۔ ان کے مطابق راس عیسیٰ بندرگاہ پر بمباری ایک مکمل جنگی جرم ہے اور اسرائیلی حکومت کی گھناؤنی حمایت کا حصہ ہے۔