اپنے دورہ دمشق کے دوران شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اسرائیل کیساتھ ''پرامن بقائے باہمی'' کا اصول اپنانے پر باغی سرغنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ''غیر ملکی جنگجوؤں'' کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی دور ہونی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے اعلان کیا ہے کہ میں نے آج شام کے عبوری صدر کہلوانے والے باغی سرغنہ محمد الجولانی کے ساتھ ملاقات کی اور شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کے روڈ میپ کا تمام جوانب سے مکمل جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں گیئر پیڈرسن نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے الجولانی اور اس کے ساتھ وابستہ باغیوں کی جانب سے ''اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی مکمل پابندی'' پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے سوشل میڈیا بیان میں شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا لکھنا تھا کہ ہم نے شامی عوام کو درپیش تمام سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی و سفارتی چیلنجز کا بغور جائزہ لیا اور اقوام متحدہ و شامی عبوری حکومت کے درمیان زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کی اہمیت پر تاکید کی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام میں غیر ملکی جنگجوؤں کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی دور ہونی چاہیئے، گیئر پیڈرسن نے لکھا کہ میں نے شامی باغیوں اور کرد ڈیموکریٹک فورسز (SDF-قسد) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا بھی خیر مقدم کیا۔ گیئر پیڈرسن نے لکھا کہ ایسا ایک راستہ اپنایا جا سکتا ہے کہ جو قرارداد 2254 کے ساتھ ہم اہنگی رکھتا ہو، البتہ ایک ایسی صورت میں کہ جب شامی و بین الاقوامی فریق اس حوالے سے درست فیصلے کریں! اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عبوری پارلیمنٹ کے انتخاب سمیت اقتدار کی سیاسی منتقلی کے عمل کے لئے شفاف نظام بنایا جانا چاہیئے، اپنے بیان کے آخر میں شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے لکھا کہ ساحلی علاقہ جات میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کے بعد اب کسی بھی قسم کے نئے تشدد سے پرہیز کرتے ہوئے سیاسی، سکیورٹی و اقتصادی میدانوں میں اعتماد سازی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کرتے ہوئے حوالے سے کے ساتھ کے لئے شام کے

پڑھیں:

 محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں  گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے: منعم ظفر
  • محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟