گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست میں نئی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن تو بدستور برقرار ہے لیکن اس ہفتے شیاؤمی کے پوکو ایف 7 الٹرا نے بھی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں موٹرولا نے انٹری لی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، موٹورولا ایج 60 فیوژن چوتھے (نئی انٹری)، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں اور شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو چھٹے نمبرپر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم معاویہ کیخلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2013 میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کے والد جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا