صوابی میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کالو خان پولیس کو اطلاع ملی کہ دیہہ شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے اپنی سگی ماں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
جس پر ایس ایچ او کالوخان منصف خان معہ نفری پولیس فوری طور جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بہار علی ولد تازہ گل سکنہ ڈاگئی شہیدہ کو آلہ قتل پستول سمیت 30 منٹ کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم یا ،اس کیس کی رپورٹ ملزم کے سوتیلی بھائی قیصر علی کی مدعیت پر رپورٹ درج کی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے پولیس ٹیم کو بروقت کاروائی پر شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بچی گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِِ تعمیر گھر سے ملی۔