Daily Mumtaz:
2025-04-22@07:15:40 GMT

پی ٹی ایف میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، نصیرحسین شاہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

پی ٹی ایف میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، نصیرحسین شاہ

 

اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ممبر سید نصیرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن میںگذشتہ دس سالوں میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے ،پی ٹی ایف کے ملازمین کو اعلیٰ حکام نے گھروں میں ملازم بنا کر رکھا ہوا ہے اور گھر کے ملازمین کو پی ٹی ایف میں لا کر ایڈجسٹ کیا ہوا ہے ، پی ٹی ایف میں عدم دلچسپی کے باعث وہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جو ہونے چاہیے تھے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر و چیئرمین نصرت اسلام پیپلزنیٹ ورک کے چیئرمین شہزاد جمال نظیر کے صاحبزادے احمد جمال کی سالگرہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان ٹینس فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں تحقیقات کی جانی چاہیے پی ٹی ایف کو جو فنڈز جاری کئے گئے وہ کہاں پر خرچ ہوئے اگر خرچ ہوئے ہیں توان کا ریکارڈ کہاں ہے انہوں نے کہا کہ جو فنڈز پی ٹی ایف کیلئے جاری کئے گئے ہیں وہ بجائے پی ٹی ایف پر لگنے کے حکام نے اپنی جیبوں میں ڈالے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملنے والے فنڈ پی ٹی ایف کی بہتری کیلئے خرچ کئے جاتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف کے اکثر ملازمین اعلیٰ حکام کے گھر وں پر تعینات ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت فیڈریشن اور کھلاڑی پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں تحقیقات کرکے ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائےاس موقع پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی ایف میں ہونیوالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے –

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا

اسلام آباد:

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر کے موٹروے منصوبے رواں سال شروع کیے جائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سینٹرل زون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں M-6 اور M-9 موٹروے منصوبے، جن کی مجموعی مالیت 2 ارب ڈالر ہے رواں سال کے دوران شروع کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، ناران اور کاغان موٹروے پر بھی کام اسی سال شروع کرنے کا ارادہ ہے جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ سے کراچی تک N-25 کو موٹروے طرز پر چار رویہ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد اور کراچی موٹروے منصوبے کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے این ایچ اے حکام کو لاہور سے قصور تک 18 کلومیٹر طویل لنک روڈ منصوبے کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی، اور اس بات پر زور دیا کہ ادارے کی پیشکشیں بامقصد اور معیاری ہونی چاہییں۔

انہوں نے سینٹرل زون کے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولت میسر ہو۔ انہوں نے کہا، "ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں، لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔ این ایچ اے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔"

عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نئی شاہراہوں کو نہ صرف فنکشنل بلکہ خوبصورت اور صاف ستھرا بھی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے شہروں کے داخلی راستوں کو بھی دلکش بنانے پر توجہ دے۔

دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر نے این ایچ اے ہیڈکوارٹرز سینٹرل زون میں پودا لگایا اور وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کے ہمراہ ہیڈکوارٹر کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی۔

انہوں نے افسران کو تلقین کی کہ محنت اور ایمانداری سے کام کریں، اور یقین دہانی کروائی کہ دیانت دار افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ رنگ روڈ اتھارٹی سے حل طلب امور پر مشترکہ اجلاس منعقد کریں تاکہ زیر التواء مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • کرپشن تحقیقات : سپیکر کے پی کو کلین چٹ مل گئی
  • مبینہ کرپشن کی تحقیقات، اسپیکر کے پی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا
  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک