تصور حسین تارڑ۔

مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں انشا اللّٰہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی کے والد راجہ عظمت حسین کی عیادت کے موقع پر اکٹھے ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا

انھوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کے ملکی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور ان کی معاشی ٹیمیں ملک اور پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مزید تیزی لائیں گے۔

تصور حسین تارڑ نے کہا موجودہ حکومت کی ایک سال کی کارگردگی خصوصاً بجلی کے نرخوں میں حالیہ کمی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہمیشہ سے عوامی بھلائی کو ترجیح دیتی آئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ کمی نہ صرف حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے بلکہ یہ اقدام عوام اور صنعتی شعبے کےلیے خوش آئند ہے۔

‎تصور حسین تارڑ نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے وژن کے عین مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی ملک کو ڈیفالٹ کرانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور اندھیروں سے نکالنے کا سہرا قائد میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے۔ نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث آج ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں اور معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

‎انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فرانس سمیت یورپ بھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مزید فعال، مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ اور پارٹی کو ایک مؤثر سیاسی قوت کے طور پر مزید منظم کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تصور حسین تارڑ نواز شریف شریف کی

پڑھیں:

دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین اور محنتی کسانوں سے نوازا ہے، پاکستان ایک زمانے میں کپاس اور گندم سمیت دیگر اجناس میں خود کفیل تھا، اب گندم کی ہماری فی ایکڑ پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمیں مواقع اور صلاحیتوں سے نوازا ہے لیکن زراعت کے شعبے میں جو ترقی کرنی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی، دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ زراعت میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آراءاور تجاویز کو بغور سنا جائے، پاکستان میں گھریلو صنعت اور ایس ایم ایز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، آف سیزن اجناس کی سٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے، آف سیزن اجناس کی ویلیو ایڈیشن کیلئے چھوٹے پلانٹس نہیں لگائے گئے۔
اجلاس کے شرکاءنے زرعی ترقی کے لئے جامع اصلاحات اور سائنسی بنیادوں پر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور زرعی ڈیجیٹلائزیشن،مصنوعی ذہانت کے تحت دیہی علاقوں میں سمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی بہتر بنانے کی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں کسانوں کا مرکزی ڈیٹابیس تشکیل دینے اور زرعی ان پٹس کی ترسیل کے لئے بلاک چین اور کیو آر کوڈ سسٹمز متعارف کرانے کی بھی تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ورکنگ کمیٹیاں فوری تشکیل دینے اور دو ہفتوں میں قابلِ عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے‘ وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم