نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دوری کی جائیں گے، حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہ ہدایت پر قائم کمیٹی اتحادیوں کے معاملات پر غور کررہی ہے، اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری بھی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نہیں نکالنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی

انہوں نے کہاکہ حکومت معاہدے پر من و عن عمل کرنے کی پابند ہے، کینالز کے مسئلے پر مشاورت جاری ہے، جو بھی حل نکلے گا اس میں ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے اینک میں آیا تھا، لیکن غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے ایجنڈا مؤخر کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ نہروں کے معاملے پر دونوں اطراف سے لفظی گولہ باری ہوتی ہے، اور اس ساری صورت حال سے اندرون سندھ کے کچھ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عظمیٰ بخاری کا نہروں کے معاملے پر بیان محدود ہوتا تو بہتر تھا، اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، جبکہ وزیراعظم نے اس مسئلے پر کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک کی خاطر مسائل مل کر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، پنجاب اگر اپنے حصے کے پانی پر کچھ بنانا چاہتا ہے تو بنانے دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر سندھ اور پنجاب آمنے سامنے ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے کینالز نہیں نکالنے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار بلاول بھٹو پاکستان مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی تحفظات حکومت دریائے سندھ عظمیٰ بخاری کینالز لفظی گولہ باری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بلاول بھٹو پاکستان مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی تحفظات حکومت دریائے سندھ کینالز لفظی گولہ باری وی نیوز انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار

پڑھیں:

دریائے سندھ پر 6 کینالز کا معاملہ، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر سے رابطہ

اسلام آباد:

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے دریائے سندھ پر 6 کینالز کے معاملے پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی پیش کش کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ رانا ثنا اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو فون کرکے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6 کینالوں کے معاملے پر سارے سندھ میں غصّہ اور بے چینی موجود ہے، کینال بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔

رانا ثنااللہ نے انہیں بتایا کہ اس مسئلے کو وزیراعظم صاحب آپ سے گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، سندھ کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا کوئی وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے رانا ثنااللہ سے مطالبہ کیا  کہ آپ فوراً کینالوں کا فیصلہ واپس لیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا اور انہیں دریائے سندھ پر کینالز سے متعلق تنازع پر مذاکرات کی پیش کش کی۔

اس موقع پر راشد محمود سومرو نے مشاورتی عمل میں قوم پرست جماعتوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں اور وکلا کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
راشد سومرو نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے متنازع کینالز پر فوری طور پر کام روکا جائے، جمعیت علمائے اسلام سندھ کا واضح مؤقف ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ پر 6 کینالز کا معاملہ، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر سے رابطہ
  • کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج جاری، وکلا کا ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا
  • کینالز منصوبہ،صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف
  • پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • حکومت اور پیپلزپارٹی کا کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟
  • دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری
  • دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری