اسرائیل نے توسیع پسندانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے غزہ  کے جنوبی علاقوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ یہاں سے فلسطینیوں کا انخلا کرکے سیکیورٹی زون قائم کردیا جائے۔ 

اپنے ان مذموم مقاصد پر حمایت حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر پہنچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں نئے ٹیرف سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج ہوگی لیکن تاحال اس کا ایجنڈا سامنے نہیں لایا گیا ہے تاہم ممکبہ طور پر غزہ اور ایران کے معاملات بھی شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا تھا جس کے بعد حماس اور اسرائیل میں معاہدہ طے پاگیا تھا۔

تاہم اس معاہدے کے بعد اسرائیل نے جارحانہ عزائم جاری رکھے اور غزہ کے جنوبی علاقے کو خالی کرانے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کو خالی کرا کے سیکیورٹی زون بنائے جائیں گے تاکہ حماس کو پنپنے کا موقع نہیں ملے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار

صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں، ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ  کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ فلسطینی سرزمین پر فوجی مہم "نازک مرحلے" میں داخل ہو چکی ہے۔ غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کی خواہاں حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد اپنے پہلے سامنے آنے والے ردعمل میں نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک