سندھ کا تعلیمی نظام افغانستان سے بھی پیچھے چلا گیا، رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پٹیل پاڑہ میں واقع اسکول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عامر صدیقی نے کہا کہ تعلیم بنیادی حق ہے، تعلیم یافتہ ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا، ساڑھے 300 ارب روپے تعلیم میں کہاں خرچ ہورہے ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو صوبے میں تعلیم کی صورتحال کا نوٹس لیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کا تعلیمی نظام افغانستان سے بھی پیچھے چلا گیا، وزیر تعلیم 7 سال سے اپنے حلقے کے اسکول ٹھیک نہیں کروا سکا۔ پٹیل پاڑہ میں سرکاری اسکول کا دورہ کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے کہا کہ تعلیم بنیادی حق ہے، تعلیم یافتہ ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا، ساڑھے 300 ارب روپے تعلیم میں کہاں خرچ ہورہے ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو صوبے میں تعلیم کی صورتحال کا نوٹس لیں۔ پٹیل پاڑہ میں واقع اسکول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عامر صدیقی نے کہا کہ 4 ایکڑ رقبے پر اسکول قائم ہے، فنڈز موجود ہیں جو جان کر جاری نہیں کیے جا رہے، اس اسکول سے لیجنڈ ظہیر عباس ہاکی اولمپئن سمیع اللہ اور کلیم اللہ نے تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی ہے اور اسکول میں بجلی ہی نہیں، اساتذہ اور طلبہ کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر نہیں، ایک ہی عمارت میں کئی اسکول قائم ہیں، لیڈیز ٹیچرز تو دور یہاں تو مرد حضرات اور طلبہ کے لیے بھی واش روم نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی گلی میں 4 ماہ سے سیوریج کی لائن ڈالی جاری ہے جو کام مکمل نہ ہو سکنے کے باعث ادھوری ہے، اہل علاقہ اور طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہے، اسکول میں پینے کا صاف پانی تو دور پانی کا وجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول قیام پاکستان کے فوری بعد قائم ہوا، محکمہ تعلیم اس عمارت کو خطرناک قرار دے چکی ہے، ڈی سی کمیٹی بھی اس اسکول کو خطرناک قرار دے چکی، ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر کراچی کی تعلیم کو تباہ کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عامر صدیقی نے کہا نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں نوے ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ بھرتی کرچکے ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ تعلیم میں مزید 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
سردار شاہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے جبکہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں واضح بہتری آئی ہے اور اس اقدام سے سندھ بھر کے سکولوں میں تدریسی معیار کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
سردار شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کو محکمے کی مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں تعلیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
مزید :