Islam Times:
2025-04-22@14:43:12 GMT

مظلومینِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی، وحدت یوتھ کراچی کی احتجاجی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا ہادی ولایتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفی کے رہنما یاور عباس نے خطاب کیا۔ ریلی میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے خصوصی کلام پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سرزمینِ غزہ و فلسطین پہ جاری امریکی و اسرائیلی غیر انسانی جارحیت کے خلاف، مظلومینِ غزہ و فلسطین سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد مسجدِ شاہِ خراسان سے نمائش چورنگی تک کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا ہادی ولایتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفی کے رہنما یاور عباس نے خطاب کیا۔ ریلی میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے خصوصی کلام پیش کیا۔ احتجاجی ریلی میں وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر حسن رضا، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری کاظم عباس، ڈویژنل کابینہ سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پہ امریکہ و اسرائیل کے پرچموں کو نذرِ آتش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: احتجاجی ریلی

پڑھیں:

گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کا مقصد KIU کی فضا میں ظلم کے خلاف بیداری پیدا کرنا، فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، اور اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ