پی آئی اے کی پرواز پر سگریٹ پینے سے روکنے پر مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پیرس پرواز کے دوران سگریٹ پینے سے منع کرنے پر مسافر نے ایئر ہوسٹس پر حملہ کردیا، جس پر فرانسیسی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئر لائنز پر برطانوی پابندی بارے چہ میگوئیوں سے گریز کیا جائے، پی آئی اے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر مسافر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمباکو نوشی کی کوشش کی، جس پر فضائی عملے نے اسے منع کیا۔
فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند کرنے کے بجائے بدتمیزی شروع کردی۔
مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکا بھی مارا، اس کے علاوہ فلائیٹ اسٹیورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی۔
اس کے بعد کپتان نے پرواز کے دوران ہی فرانسیسی حکام کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد پرواز کے پیرس میں لینڈ ہوتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کر پولیس رپورٹ درج کر لی گئی۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے کہاکہ اس معاملے میں فرانسیسی قوانین بہت سخت ہیں، امید ہے کہ مسافر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دوطرفہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے کہاکہ اس مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے، اب وہ دوبارہ قومی ایئرلائن پر سفر نہیں کر سکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایئرہوسٹ تشدد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے پیرس پرواز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرہوسٹ تشدد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی ا ئی اے پیرس پرواز وی نیوز پی ا ئی اے مسافر نے
پڑھیں:
اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم دہشتگردوں کے لیے سوشل میڈیا مہم چلا رہا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔