خاتون پر تشدد: کسٹمز افسران نے 3 خواتین پر مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز افسران نے خاتون پر تشدد کے کیس میں 3 خواتین پر مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروادیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق خواتین کے سامان سے 24 سیکیورٹی کیمرے اور بھارتی کپڑا برآمد ہوا، کسٹمز ڈیوٹی کا کہا تو خواتین نے عملے سے جھگڑا کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے عملے نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے ایف آئی آر خارج کرکے خواتین کو بری کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار
لاہور:ضلع اوکاڑہ میں زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو 2 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو کاہنہ سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمٰن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔
ملزم اور مقتولہ منور بی بی کے مابین حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں زمین کا تنازع تھا۔ ملزم فرخ نے رات کے وقت دیگر 3 ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا اور واقعے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے کاہنہ کے علاقے میں روپوش ہوگیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فہیم امداد و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔