قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-3
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کردیا جس میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کاشف نواز نے کہا کہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے جمعرات کی رات دیر
گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ مسلح قبائلی اور امن کمیٹی کے ارکان نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔