نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔