عاطف اسلم کے ایک جملے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حالیہ کچھ عرصے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے، جسے انکے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔حال ہی میں عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کسی دوست کو وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کسی پرفضا مقام پر موجود ہیں اور اپنے موبائل پر وائس نوٹ ریکارڈ کرکے دوست کو بتا رہے ہیں کہ ‘یار بڑی فٹ جگہ ہے، زبردست لوگ ہیں، کھانا بھی بڑا اچھا ہے، پانی بھی بڑا زبردست ہے، تجھے ہونا چاہیے تھا یہاں’۔اتنا طویل وائس نوٹ ریکارڈ کرنے کے بعد جب انکی اسکرین پر نظر پڑتی ہے تو وہ یہ دیکھ کر جھنجھلا جاتے ہیں کہ وائس نوٹ ریکارڈ ہی نہیں ہوا تھا۔وہ جھنجھلا کر یہی پیغام دوبارہ وائس نوٹ کی صورت میں بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک بار پھر ریکارڈ کا بٹن دبانا بھول جاتے ہیں۔اس کے بعد جب وہ وائس نوٹ بھیجنے کی تیسری کوشش میں بھی ناکام ہوجاتے ہیں تو بالآخر عاطف اسلم ہمت ہار جاتے ہیں اور جھنجھلا کر شیر افضل کے انداز میں کہتے ہیںاو وڑ گیا بھئی، نہیں جارہا۔عاطف اسلم کی یہ ویڈیو دراصل اس عام صورتحال پر طنز تھی جسکا سامنا اکثر واٹس ایپ صارفین کو ہوتا ہے جو طویل پیغام وائس نوٹ کی صورت میں اپنے دوستوں کو بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ریکارڈ کا بٹن دبانا بھول جاتے ہیں۔ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں عاطف اسلم کے مداحوں نے قہقہوں کے انبار لگادیے اور نہ صرف انکی حس مزاح بلکہ اداکاری کی بھی خوب تعریف کی۔
مزیدپڑھیں:علی پور: گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بے بس
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا کا درست استعمال ناگزیر ہے۔
بلوچستان کےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہیں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔