شہری جنگ کے لئے تیار رہیں، جرمنی اور فرانس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ممکنہ جنگ کے لیے شہریوں کو تیار کرنے کے لیے فرانسیسی خاندانوں کی آگاہی اور ذہنی تیاری کے لئے ایک کتابچہ تیار کر کے بھیجے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین تنازعہ کے دوران ہونیوالی حالیہ پیش رفت کی روشنی میں جرمن وزارت داخلہ نے اسکولوں کی انتظامیہ اور شہریوں کو ممکنہ جنگی منظر نامے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق یورپی سرزمینوں پر روسی حملے کو ایک حقیقت پسندانہ منظر نامہ سمجھا جارہا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ جنگ کے لیے خود کو تیار رکھیں اور ہنگامی سامان کا ذخیرہ کریں۔ وزارت نے اعلان کیا ہے کہ طلباء کو بھی بدترین حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
جرمنی کی وفاقی وزیر داخلہ نینسی فائزر نے سکولوں میں نوجوانوں کو ہنگامی حالات، بحران اور جنگ کے واقعات کے لیے تیار کرنے کے لئے تاکید کی ہے۔ وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں حالیہ پیش رفت کو دیکھتے ہوئے، اسکول کی سطح پر ضروری تعلیم سمیت شہری دفاع پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے روڈرک کیسوٹر نے طلبہ کے لیے بحرانی تربیت کی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں دن گزارنے کی مشق کرنا ضروری ہے، کیونکہ طلباء جنگ سے خاص طور پر کمزور اور متاثر ہوتے ہیں۔ جرمن وزارت داخلہ نے کہا کہ ملک کی وفاقی ریاستیں اس معاملے پر اسکولوں میں تعلیمی مواد کا تعین کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ وزارت نے یورپی کمیشن کے "جنگ سے متعلق بحرانوں کے لیے تیاری" کے حالیہ اقدام کا بھی خیرمقدم کیا اور شہریوں کو پانی، خوراک اور دیگر ضروری اشیا کا ذخیرہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ کم از کم 72 گھنٹے کی سپلائی کے ساتھ، عارضی بحران کے حالات کو آسانی سے سنبھالا جا سکتا ہے۔ جرمن فوج نے روس کے ساتھ ممکنہ جنگ کے دوران نیٹو افواج کی نقل و حرکت کا ایک اہم مرکز قرار پانے کی صورت میں ہیمبرگ شہر میں بھی مشقیں انجام دی ہیں۔ اس آپریشن کے کمانڈر کرٹ لیونارڈز کے مطابق اس مشق کا منظر نامہ مغرب پر روسی حملہ ہے۔
اس مشق میں نیٹو کے فوجیوں کو بہت کم وقت میں مغربی یورپ سے مشرق کی طرف منتقلی پر توجہ دی گئی ہے، ہیمبرگ بندرگاہ کا اس میں کلیدی کردار ہے۔ فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ممکنہ جنگ کے لیے شہریوں کو تیار کرنے کے لیے فرانسیسی خاندانوں کی آگاہی اور ذہنی تیاری کے لئے ایک کتابچہ تیار کر کے بھیجے گی، 20 صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ اس موسم گرما میں فرانسیسی خاندانوں کو بھیجا جائے گا، جوایک سویڈش کتاب پر مبنی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ممکنہ جنگ کے کے لیے تیار شہریوں کو نے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
لاہور، پیدل رنگ روڈ عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
لاہور(نیوزڈیسک) رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں رنگ روڈ پولیس کے سینئر پیٹرولنگ آفیسر عامر محمود کی مدعیت میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارسلان نامی شہری نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا، جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا اور شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ رنگ روڈ پولیس نے موقع پر ملزم کو حراست میں لے کر ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا۔