امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں، تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے، مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے، ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے، واضح کیا ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو پارٹی کے اندر بات کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی کے ساتھ نے کہا
پڑھیں:
امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن
راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے اصلِ ایمان، جانِ ایمان، روحِ ایمان اور امت کا حوالہ حضور نبی کریم ؐ کی ذاتِ با برکات کے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے۔ کائنات کا سب سے زیادہ ادب کا مقام حضور نبی رحمت ؐ کا روضہِ مبارک ہے اور امتِ کا مضبوط اور قدیم عقیدہ ہے ہمارے آقا و مولا ؐ حیاتِ حقیقی کیساتھ اس مقام پر رونق افروز ہیں۔عظیم ترین قرآنی تعلیمات کو مخلوقِ خدا تک پہنچانا، پڑھانا، یاد کروانا اور مخلوقِ خدا کی کردار سازی کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے اور اسی سلسلہ میں بروز منگل 22اپریل کو جو شمسی حوالے سے حضور نبی کریم ؐ کے ارفع و اعلی میلاد پاک کا یوم ہے، عید گاہ شریف میں نہایت عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ؐ کا بعد از نمازِ عشا انعقاد نہات عقیدت و محبت و احترام سے کیا جائے گا جس۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی،اتحاد بین المسلمین اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات و آبادکاری کے لئے خصوصی دعا کی۔