SWABI:

ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایک ہی خاندان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایک رکشے میں سوار تھے جو نہر میں گر گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی نگرانی میں غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے نہر میں دو گمشدہ افراد کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گمشدہ افراد ماں اور بیٹا ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی

صوابی (اوصاف نیوز) صوابی کے علاقے ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی، کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے اقبال حسین کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق شہری کی لاش نکال لی گئی، کشتی میں موجور دو مقامی افراد میں ارشد اور جنید زخمی ہوگئے، جبکہ دو افراد واصف شاہ اور حسیب معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں کو باچا خان ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی
  • دکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک