کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا. جس کے لئے اشتہارجاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو پائلٹس اورفضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے. جس کے پیش نظر پی آئی اے نے 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپٹن اورفرسٹ آفیسرکی بھرتی کےلیےاشتہار جاری کیا ہے.

کیپٹن کیلئے عمرکی حد50سال جبکہ فرسٹ آفیسر کیلئے40 سال مقرر کیا گیا ہے۔40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کےلیےبھی اشتہار جاری  کیے۔ جس میں فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال اور ائیر ہوسٹس کیلئے حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔فضائی میزبانوں کیلئےکم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پائلٹس اور

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کرائے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئیں۔
 

اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر